Live Updates

پاک بھارت جنگ میں حالیہ دہائیوں کی شدید فضائی لڑائی ہوئی، فرانسیسی صدر کا اعتراف

ایمانوئل میکرون نے فوجی بجٹ 2027 تک 64 ارب یورو تک بڑھانے کا منصوبہ تیار کرلیا

پیر 14 جولائی 2025 20:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائی دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر میکرون نے فرانس کے دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے 2030ء کے طے شدہ منصوبے سے تین سال قبل 2027ء تک دفاعی اخراجات دگنا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

2017 میں فرانس کے فوجی بجٹ کا حجم 32 ارب یورو تھا، جسے 2027 تک 64 ارب یورو تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ملکی دفاعی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے صدر میکرون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جھڑپوں کا تذکرہ کیا اور اسے حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں عالمی سطح پر مختلف جنگوں اور تنازعات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جن میں ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپیں اور یوکرین جنگ شامل ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات