
تحریک انصاف کی 5 اگست کو احتجاج کی کال پرمرکزی اور پنجاب قیادت میں اختلافات سامنے آگئے
پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے 5 اگست کو احتجاج نہ کرنے پر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی.رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 15 جولائی 2025
16:11

(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی اور پنجاب کی قیادت اپنے اپنے موقف کے ساتھ آمنے سامنے آگئی ہیں، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کو 5 اگست کے احتجاج پر قائم رہنا چاہیے، پنجاب میں وہ 5 اگست کو احتجاج کی کال دے سکتی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ نے پنجاب کی تنظیم اور عہدیداروں کو 5 اگست کے احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی ہے دوسری جانب بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما 90 دن میں فائنل کال کا موقف اپنائے ہوئے ہیں تاہم پنجاب کی چیف آرگنائزر نے احتجاج نہ کرنے پر عہدہ چھوڑنےکی دھمکی دے دی ہے. مرکزی قیادت نے مقامی عہدیداروں کی خواہش کے مطابق احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے پیغام پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 5 اگست کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے.

مزید اہم خبریں
-
غزہ: پانی فراہمی کے منتظر بچوں کی میزائل حملے میں ہلاکت قابل مذمت
-
دنیا کی سمت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے دور، گوتیرش
-
سلامتی کونسل: ہیٹی میں یو این سیاسی مشن کی مدت میں توسیع منظور
-
آن لائن توہین مذہب کے الزامات پر حکومت تحقیقاتی کمیشن بنائے، عدالتی حکم
-
دروز برادری کا تحفظ اور سرحدی سلامتی اولین ترجیح، اسرائیل
-
آئی ایم ایف کے اعتراض پر 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس
-
حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 164 روپے مقرر کرنے کے دعوے کے باوجود چینی مزید مہنگی ہو گئی
-
ایل این جی سستی کر دی گئی
-
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنیکا ہدف مقرر کردیا
-
قصور، ہسپتال میں وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا
-
ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار،حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.