وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

منگل 15 جولائی 2025 17:09

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کو بڑھانے ..
تیانجن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس کے موقع پر منگل کو یہاں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔