مسلم لیگ (ن) کابیرون ممالک پارٹی کے یوتھ سمیت تمام ونگز تحلیل کرنے کا اعلان

نواز شریف نے یوتھ ونگز سمیت تمام عالمی ونگز کی منظوری کا اختیار متعلقہ چیپٹر کے صدر کو تفویض کردیا آئندہ تمام بین الاقوامی نوٹیفکیشن صرف پارٹی صدر کی منظوری سے جاری ہوں گے

منگل 15 جولائی 2025 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بیرون ممالک پارٹی کے یوتھ سمیت تمام ونگز تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔پارٹی صدر محمد نواز شریف کی ہدایت پربیرون ممالک پارٹی ونگز سے متعلق تمام اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کر کے اس تناظر میں جاری تمام نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کر دئیے گئے۔بغیر اجازت جاری شدہ تمام نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدئیے گئے ،آئندہ تمام بین الاقوامی نوٹیفکیشن صرف پارٹی صدر کی منظوری سے جاری ہوں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے یوتھ ونگز سمیت تمام عالمی ونگز کی منظوری کا اختیار متعلقہ چیپٹر کے صدر کو تفویض کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی چیپٹرز میں عہدیداروں کی تقرری کا اختیار متعلقہ صدر کو حاصل ہوگا ،نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کی کاپیاں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سمیت دیگر رہنمائوں کو ارسال کر دی گئیں۔تمام بین الاقوامی چیپٹرز کو صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کا حکم دیا گیاہے ۔