
ریحام خان کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان،نام پاکستان ریپبلک پارٹی رکھادیا
نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ
منگل 15 جولائی 2025 20:55
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ جب بھی کسی اور کیلئے کوئی کام کیا جاتا ہے تو اس میں اللہ پاک برکت ڈالتا ہے۔
ریحام خان نے کہاکہ 2012میں بی بی سی میں ملازمت اختیار کی تھی، بی بی سی سے مستعفی ہوکر اپنی والدہ کے پاس 4سال رہی، مجھے پاکستان سے پیار ہوگیا، میں نے 2012سے 2025میں پاکستان کو دیکھا ہے۔ریحام خان نے کہا کہ ہماری عوام کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے، مجھے ایک بچی نے کہا آپ بھی کہیں ان سیاست دانوں طرح نہ ہوجائیں، اسی لیے میں سیاست سے الگ رہی، میں نے خود کو کسی بھی سیاسی ایکشن سے دور رکھا۔انہوں نے کہا کہ پرائم ٹائم پر اب یہ ہے کہ کس کی حکومت گر رہی ہے، کون آرہا یے، کون جارہا ہے، کسی نے کہا کیا آپ محروم صوبوں کی بات کریں گی ، میں نے کہا سب ہی صوبے محروم ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں بہت سوچ بچار کے بعد قدم رکھ رہی ہوں، میرے مطابق کراچی دارلخلافہ ہونا چاہیے، کسی سیاسی جماعت اور لیڈر میں کوئی فرق نہیں رہا، مری اور سوات جیسے واقعات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی ہے۔ریحام خان نے کہاکہ کون جیل میں کون جیل سے باہر جارہا ہے، ٹی وی پر بیٹھ ہاتھا پائی ایک دوسرے کو برا بلا کہا جارہا ہے، خیبرپختونخوا میں کیا حال ہے، گھر میں حق کی بات کریں تو کوئی آپ کو برادشت نہیں کرتا۔انہوںنے کہاکہ اب صرف نظریہ یہ ہے کہ مجھے منسٹر بنانا ہے، میں نے میرٹ کی بنیاد پر کام کیا، چاہتی ہوں لوگ بھی میرٹ پر کام کریں، بجٹ آیا ہے جس کے خلاف تاجر احتجاج کررہے ہیں، شوگر کی قیمتوں کا کسی کو پتہ نہیں، مافیا کون ہے، ایف بی ار ان کو پکڑے، آج وڈیرہ کسانوں کی نمائندگی کررہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو تاجر کنٹرول کررہے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ ایک ایسی تحریک کے ساتھ قدم اٹھا رہی ہوں جس میں پارلیمنٹ کے چہرے بدل کر دکھاں گی، اسمبلیوں میں آج کل 5خاندان بیٹھے ہوئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے کے چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے بیان کو مسترد کردیا
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری، سروسز ہسپتال میں زیر علاج
-
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
-
گھریلو ناچاقی پرداماد کی فائرنگ سے ساس اور سالی شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
-
ملک بھر میں گھی کی قلت کا خدشہ، ملزغیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کی دھمکی
-
پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت ڈکلیئر کرنے کیلئے علی گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کردی
-
اعجاز چوہدری کی درخواستوں پرسماعت، 9 مئی کے مقدمات میں ریکارڈ طلب
-
گورنر سندھ کا صابری خاندان سے اظہار تعزیت، سانحہ قلات کو بھارتی سازش قرار دیدیا
-
فیصل آباد، بارش کے باعث مزید 2گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر2بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق
-
ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں، لاکھوں چالان جاری
-
انصاف کی روشنی ہر فرد کی زندگی کو روشن کر سکتی ہے،مریم نوازشریف
-
پٹرول اورڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.