Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے قوم پر مہنگائی کاطوفان مسلط کر دیا گیاہے ،ڈاکٹر شفقت ایاز

بدھ 16 جولائی 2025 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول مہنگا کر کے ہر گھر کا چولہا بجھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں جبکہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں چار بار پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستان میں عوام پر مہنگائی بم گرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب عمران خان کے دور میں پٹرول 150 روپے تھا تو موجودہ حکمران احتجاج کر رہے تھے، آج یہ سب کیوں خاموش ہیں ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں، لیکن وفاقی حکومت صرف ایک کام میں مصروف ہے اور وہ عمران خان کو جعلی مقدمات میں جیل میں رکھنا اور عوام سے نظریں چُرانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی کے باوجود غریب کے چولہے میں آگ تھی، روزگار تھا، آٹے کی لائنیں نہیں تھیں۔

آج ہر طرف مایوسی، بیروزگاری اور ہوشربا مہنگائی ہے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ عوام انہیں ہر روز بددعائیں دے رہے ہیں، اور انشائاللہ جلد وقت آئے گا جب عمران خان کی قیادت میں ایک عوامی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئے گی جو عوامی ریلیف دے گی، کرپشن کا خاتمہ کرے گی، اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر واپس لے آئے گی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات