
امریکی کانگریس کی کمیٹی میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سماعت
ٹرمپ انتظامیہ پاکستان میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے ،گواہوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر زیادتیوں کی نشاندہی کی ہے. سربراہ کمیٹی کرسٹوفر ایچ اسمتھ کا مطالبہ
میاں محمد ندیم
جمعرات 17 جولائی 2025
15:48

(جاری ہے)
کرسٹوفر ایچ اسمتھ نے یہ بھی زور دیا کہ امریکا اس وقت خاموش نہیں رہ سکتا جب سویلین حکمرانی پر عسکری اثر و رسوخ غالب آ رہا ہوانہوں نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب عمران خان کے سابق معاون زلفی بخاری نے پینل کے سامنے دعوی کیا کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو تقریبا 200 مقدمات میں غلط طور پر ملوث کیا گیا جو تمام کے تمام سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے زلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق محدود کر دئیے گئے ہیں، میڈیا کو خاموش کرا دیا گیا ہے اور جو لوگ بولنے کی جرات کرتے ہیں انہیں ملازمت سے نکال دیا جاتا ہے یا ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو بھی آزادانہ اور منصفانہ فیصلے کرنے سے روکا جا رہا ہے اور اس کے لیے دباﺅ اور پارلیمانی ترامیم کا سہارا لیا جا رہا ہے افغانستان امپیکٹ نیٹ ورک کے بانی صادق امینی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں دوغلے پن کی طرف توجہ دلائی. انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیاان کا کہنا تھا کہ عمران خان طالبان کا امن کا پیغام واشنگٹن لے کر گئے جو دراصل ایک چالاک فریب تھا، جسے ان کے روسی ہم منصبوں نے تیار کیا تھا. صادق امینی نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو قائل کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے ساتھ امن معاہدہ کریں، جس کا نتیجہ صرف طالبان کو مزید طاقت دینے کی صورت میں نکلا انہوں نے کہا کہ اس امن عمل کی ناکامی ناگزیر تھی جس کے بعد امریکا کا انخلا ہوا اور کابل میں ایک جنس پر مبنی امتیازی نظام قائم ہوا صادق امینی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم طالبان کے لیے ترجمان کا کردار ادا کیا اور دنیا بھر میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ ایک مقامی گروہ ہیں جو افغان عوام کے مفاد میں کام کر رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی رہنما، خواہ وہ فوجی ہوں یا سویلین، طالبان کے خطرے کی شکایت کرتے ہیں مگر آج بھی ان کا موقف ہے کہ طالبان افغانستان کے لیے اچھے ہیں لیکن پاکستان کے لیے برے، انہوں نے اسے دوغلا پن قرار دیا کمیٹی کے سامنے جن دیگر افراد کی گواہی مقرر تھی ان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے یورپ و وسطی ایشیا کے لیے ایڈووکیسی ڈائریکٹر بین لنڈن اور پرسیئس اسٹریٹیجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر جیرڈ گینسر شامل تھے.

مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کے کہنے پر باجوہ سے ملنے کی بہت بڑی قیمت چکائی‘ کاش یہ ملاقات نہ ہوئی ہوتی، محمد زبیر
-
ایف بی آر کو اضافی اختیارات دینے کیخلاف تاجربرادری تقسیم، کراچی، لاہور میں تاجروں کی ہڑتال، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کا ہڑتال نہ کرنے کا اعلان
-
پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
-
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کردی ہے
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.