
پٹرولیم قیمتوں میں اضا فہ، ریلوے، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھاری اضافہ کردیا گیا
نئے کرایوں کا اطلاق مسافر ٹرینوں کےلئے آج 18 جولائی اور گڈز ٹرینوں کےلئے 21 جولائی سے ہوگا. نوٹیفیکیشن جاری
میاں محمد ندیم
جمعرات 17 جولائی 2025
15:58

(جاری ہے)
نئے کرایوں کا اطلاق مسافر ٹرینوں کے لیے 18 جولائی اور گڈز ٹرینوں کے لیے 21 جولائی سے ہوگاریلوے حکام کے مطابق یہ دوسری بار ہے کہ دو ہفتوں کے اندر کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہو اس سے قبل 4 جولائی کو بھی 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا ادھر پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے اور کرایوں میں 250 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2180 روپے سے بڑھا کر 2270 روپے کر دیا گیا لاہور سے پشاور کا کرایہ 2600 سے بڑھ کر 2850 روپے ہو گیا لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1110 سے بڑھ کر 1150 روپے کر دیا گیا اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ہوشربا 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے لاہور سے کراچی کا کرایہ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہو گیا لاہور سے پشاور کا کرایہ 16 ہزار روپے بڑھ کر 96 ہزار روپے ہو گیا جبکہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 12 ہزار روپے اضافے کے بعد 72 ہزار روپے مقرر کیا گیا. دریں اثناءگڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر طارق نبیل کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ڈیزل کی قیمت میں تین بار اضافہ ہو چکا ہے جس سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ٹول ٹیکسز اور دیگر سرکاری محصولات میں بھی اضافے نے ٹرانسپورٹرز کو دبا میں ڈال دیا ہے . طارق نبیل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، ورنہ عوام کو اس کا خمیازہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں بھگتنا پڑے گا مہنگے ایندھن، بڑھتے کرایے اور ٹیکسوں کے طوفان میں گھرے عوام ایک بار پھر مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے ہیں، جب کہ حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہ ملنے پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے.

مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.