
سینیٹ انتخابات،خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں 6/5فارمولے پر اتفاق
بلا مقابلہ سینیٹ انتخاب کے لیے رابطے اور مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں. ذرائع کا دعوی
میاں محمد ندیم
جمعرات 17 جولائی 2025
16:00

(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں حکومتی اور اپوزیشن راہنماﺅ ں کے درمیان رات دیر تک جاری رہنے والی میٹنگ میں 6/5 فارمولے پر کافی حد تک اتفاق رائے ہو گیاذرائع کے مطابق مجوزہ فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی تاہم صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں ان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے باقی امیدواروں کو دستبردار کرانے کا کہا گیا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بھی چاہتی ہے کہ ان کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوں تاکہ انتخابی عمل میں ممکنہ سیاسی نقصان سے بچا جا سکے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی مشترکہ حکمت عملی پر متفق ہو چکی ہیں اور اپنے امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کے لیے کوشاں ہیں مذاکرات کے سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ملاقات ہوئی اور معاملات کو حتمی شکل دئیے جانے پر پر دستخط کا امکان ہے. ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے اصولی طور پر بلا مقابلہ انتخابات کرانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، تاہم چند تفصیلات کو حتمی شکل دینا باقی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بلا مقابلہ انتخابات نہ ہوئے تو ووٹنگ کی صورت میں صورتحال حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے غیر یقینی ہو سکتی ہے، اسی لیے دونوں اپنے امیدواروں کی 100فیصد کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیںواضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جن میں جنرل 7، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں. دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کے اعلان کی اطلاعات سامنے آئی ہیںچیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز محمود خان نے اعلان کیا کہ ہماری جماعت سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود کو ووٹ دے گی. سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ملاقات کر ونگا، ہمیں ایک سیٹ سے محروم کیا گیا اس پر بات ہوگی، ایم پی ایز سے ملاقات کے بعد باقی امیدواروں کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا واضح رہے کہ مخصوص نشستیں ملنے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی تعداد 3 ہو جائے گی جبکہ اے این پی کے اراکین کی تعداد بھی 3 ہو جائے گی.مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کے کہنے پر باجوہ سے ملنے کی بہت بڑی قیمت چکائی‘ کاش یہ ملاقات نہ ہوئی ہوتی، محمد زبیر
-
پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
-
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کردی ہے
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا
-
ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.