Live Updates

حکمرانوں نے عوام کو قربانی کا بکرا بنا لیا ہے، طارق مدنی

مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکمران اپنی عیاشیاں ختم کریں، سربراہ پاکستان امن کونسل

جمعہ 18 جولائی 2025 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے عوام کو قربانی کا بکرا بنا لیا ہے اور اپنے بے تحاشہ پروٹوکول، شاہانہ مراعات اور سرکاری اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں، بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران طارق مدنی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ہی ماہ میں دو بار پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے ہیں جو غریب عوام کا معاشی قتل ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کا طوفان آچکا ہے، حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور حکمران مسلسل عوام پر مہنگائی کے تیر برسا رہے ہیں اس موقع پر طارق مدنی نے مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکمرانوں سے اپنی عیاشیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات