ض*کے پی کے حکومت احتجاجی سیاست کی بجائے صوبے کے عوام پر توجہ دی: گورنر پنجاب

۵محرم الحرام کے دوران محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی متاثر کن رہی، سردار سلیم حیدر

جمعہ 18 جولائی 2025 21:55

Zلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ چار دیواری کے اندر پرامن اجتماعات اور میلاد جیسی تقریبات کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔ کے پی کے حکومت احتجاجی سیاست کی بجائے صوبے کے عوام پر توجہ دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے محرم الحرام کے دوران محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی پالیسی بنائیں تاکہ چار دیواری کے اندر منعقد ہونے والے میلاد جیسے اجتماعات کو پرامن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہر مذہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں حالیہ شدید بارشوں کی صورت حال میں دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سیلاب زدہ مقامات، دریاؤں اور ندی نالوں سے خود کو بچائیں۔

گورنر پنجاب نے بارشوں کے دوران جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کو احتجاجی سیاست کے بجائے صوبے کے عوام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں