× غزہ میں جاری موت کا رقص پر عالمی برادری اور مسلم حکمرانوں کی بے بسی و بے حِسی سمجھ سے بالاتر ہے،محمد ریا ض احمد نوری

اتوار 20 جولائی 2025 19:50

۲رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) جمعیت علمائے پاکستان صوبہ پنجاب کے نائب صدر و ڈویڑنل ممبر امن کمیٹی محمد ریاض احمد نوری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری موت کا رقص پر عالمی برادری اور مسلم حکمرانوں کی بے بسی و بے حِسی سمجھ سے بالاتر ہے، فلسطینی مسلمانوں پر ا?گ و ا?ہن کی یہ وحشیانہ برسات اب بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر درجنوں فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کی شہادتیں معمول بن چکی ہیں، اسرائیل کا ناپاک وجود اس سرزمین پر ایک ناسور کی مانند ہے۔

عالم اسلام کو چاہئے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے۔ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے ، اسرائیل تمام تر طاقت اور مظالم کے باوجود فلسطینیوں کے عزم و استقلال کو شکست نہیں دے سکا۔

(جاری ہے)

غزہ کی حمایت تمام باضمیر انسانوں ہر فرض ہے، تمام تر جبر کے باوجود فلسطینیوں کے عزم، صبر اور حوصلے کو نہیں توڑ سکا۔اسرائیل غزہ میں اہل فلسطین کی نسل کشی کررہا ہے، جس کے ٹھوس شواہد پوری دنیا کے سامنے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے سیزفائر کی قرارداد پاس ہونے کے باوجود اسرائیل جنگ بندی سے انکاری ہے اور مسلسل سویلین آبادی پر حملے کررہا ہے، ایسے میں یہ واضح ہوچکا کہ اسرائیل کو واضح طور پر امریکہ کی پشت پناہی کے ساتھ عالمی استعمار نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل کی اجازت دے رکھی ہے، ہم اسرائیل کے جنگی جرائم میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے معاون ممالک کو برابر قصور وار سمجھتے ہیں۔

غزہ میں نسل کشی بند کی جائے محمد ریاض احمد نوری کا کہنا تھا کہ اسرائیل جان بوجھ کر بچوں اور خواتین کو نشانہ بنارہا ہے اور یہ جنگ حماس کے خلاف نہیں بلکہ غزہ کے معصوم بچوں اور نہتے مرد و خواتین کے خلاف ہے، غزہ میں طویل صہیونی جارحیت کے سبب بھوکے پیاسے محصورینِ بے بسی کی مجسم تصویر بنے ہوئے ہیں تو دوسری طرف دنیا بھر کے خزانوں کے مالک 57 اسلامی ممالک کے حکمران مظلوم مسلمانوں کی مدد کا اپنا دینی، اخلاقی، انسانی فریضہ ادا کرنے سے قاصر ہیں، امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے اور اسرائیل اس کا پالتو بچہ ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو مغرب اور استعمار کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا، اور اعلان کردیا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

ہم سب کو متحد ہو اسرائیل کو صحفہ ہستی سے مٹانا ہوگا،اسرائیل ایک دہشگرد ملک ہے جس نے سرزمین انبیائ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے، ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید حافظ عاصم منیر اور حمکران جماعت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں پر جاری وحشیانہ اسرائیلی مظالم کو بند کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔