Live Updates

sسینیٹ الیکشن کو روکنا بہت بڑ آئینی جرم ہے ، طلال چوہدری

اسپیکرکے پی اسمبلی نے سازش کے تحت ارکان کوحلف سے روکا، پی ٹی آئی کی سیاسی غلطی کا فائدہ دوسری جماعتوں کو ہوا ، وزیر مملکت داخلہ ّ کوہستان میں اربوں روپے کا کرپشن اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں بڑی رقوم برآمد کی گئی بارش سے چند مقامات پر نقصان ضرور ہوا لیکن انتظامیہ نے بروقت اور بہترین انداز میں کام کیا، گفتگو

اتوار 20 جولائی 2025 22:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسپیکرکے پی اسمبلی نے سازش کے تحت ارکان کوحلف سے روکا، پی ٹی آئی کی سیاسی غلطی کا فائدہ دوسری جماعتوں کو ہوا ہے، سینیٹ الیکشن کو روکنا بہت بڑ آئینی جرم ہے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بارش سے چند مقامات پر نقصان ضرور ہوا لیکن انتظامیہ نے بروقت اور بہترین انداز میں کام کیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی اور قانونی غلطیوں کا سب سے زیادہ نقصان خود اسی کو ہوا ہے، جس کا فائدہ دوسری جماعتوں نے اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سینیٹ کے ٹکٹ ارب پتی افراد کو دیتی رہی ہے اور اب اپنی نااہلی کے باعث مخصوص نشستیں کھو چکی ہے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے بغاوت کے خدشے سے بچنے کے لیے کورم کا بہانہ بنایا اور جان بوجھ کر اسمبلی اجلاس کو ناکام بنایا تاکہ اپوزیشن کا راستہ روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں اربوں روپے کا کرپشن اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں بڑی رقوم برآمد کی گئی ہیں، اور خود پی ٹی آئی کے لوگ اس کرپشن کا اعتراف کر رہے ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ صوبائی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن نہ ہو، مگر یہ آئینی و جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی کالعدم ٹی ٹی پی اپنا واٹس ایپ چینل چلا رہی ہے اور اپنے انتہاپسندانہ اور نفرت انگیز نظریات پھیلانے کے لیے بڑے پیمانے پر واٹس ایپ پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اپنا نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو جواز بخشنے کے لیے ان حربوں کا استعمال کرتی ہے۔سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذکورہ گروپس کے بارے میں زیرو ٹالرنس رکھا گیا ہے اور پاکستان نے بین الاقوامی امن یقینی بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔وزیرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم عالمی برادری اور وٹس ایپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس ناسور کے خلاف لڑنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات