نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی نیویارک پہنچ گئے

پیر 21 جولائی 2025 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار8 روزہ سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 جولائی سے 28 جولائی 2025 تک اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے تحت اعلیٰ سطحی خصوصی تقریبات کی سربراہی کریں گے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی ملاقاتیں کریں گے، نیز سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں دو ریاستی حل پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

نیویارک پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور امریکا میں پاکستان کے سفیر نے استقبال کیا۔\932