
ممبئی ہائی کورٹ نے ٹرین دھماکوں میں سزا پانے والے تمام 12 ملزمان کو بری کر دیا
تفتیشی اداروں نے تشددکرکے ملزمان کو اعترافی بیانات پر مجبور کیا‘چار سال کی خاموشی کے بعد اچانک گواہوں کے بیانات پراسرارہیں‘ٹرائل کورٹ میں گواہوں پر جرح کی گئی نہ صفائی کے وکلاءکو اس کی اجازت دی .ممبئی ہائی کورٹ بنچ کے ریمارکس
میاں محمد ندیم
پیر 21 جولائی 2025
14:47

(جاری ہے)
اس مقدمے میں مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائمز ایکٹ (MCOCA) کے تحت قائم خصوصی عدالت نے ستمبر 2015 میں 12 افراد کو مجرم قرار دیا تھا لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق، خصوصی عدالت نے پانچ مجرمان کو سزائے موت جبکہ دیگر سات کو عمر قید کی سزا سنائی تھی خصوصی عدالت کے فیصلے کے تقریباً ایک دہائی بعد ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں سزا پانے والے تمام 12 افراد کو بری کر دیا ہے. ممبئی ہائی کورٹ نے کہا کہ ممبئی پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، استغاثہ نے جن ثبوت کا سہارا لیا وہ سزا کے لیے کافی نہیں ہیں، استغاثہ کے مرکزی گواہ بھی ناقابل اعتبار ہیں 4 سال تک گواہ کا خاموش رہنا اور پھر اچانک تمام ملزمان کو شناخت کرنا ایب نارمل ہے عدالت نے کہا کہ جس طرح شناخت پریڈ کرائی گئی اس پر بھی سوال اٹھتے ہیں، کچھ گواہوں پر تو جرح ہی نہیں کی گئی، یہ ماننا مشکل ہے کہ ملزموں نے جرم کیا. ممبئی ہائی کورٹ نے کہا کہ وکلاءصفائی کی دلیل منظور کی جاتی ہے کہ ملزموں پر تشدد کر کے اقبالِ جرم کروایا گیااِس لیے سزا کالعدم کی جاتی ہے واضح رہے کہ 11 جولائی 2006ءکو لوکل ٹرینوں میں ویسٹرن لائن پر مختلف مقامات پر 7 دھماکے ہوئے تھے، دھماکوں میں 189 افراد ہلاک اور 827 زخمی ہوئے تھے اور ان الزامات کے تحت ٹرائل کورٹ نے 2015ءمیں 12 ملزمان کو سزا سنائی تھی ٹرائل کورٹ نے 5 ملزمان کو سزائے موت جبکہ بقیہ کو دیگر سزائیں سنائی تھیں ٹرین بم دھماکوں کے 12 ملزمان میں سے 1 ملزم اپیل کے دوران وفات پا گیا تھا. ممبئی دھماکوں میںبی جے پی کی سرپرستی میں مسلم مخالف ریاستی پالیسیوں اور ظلم و جبر کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں 11 منٹ کے وقفے سے سات دھماکے ہوئے تھے جن کے نتیجہ میں 189 افراد ہلاک اور 824 زخمی ہوگئے تھے. بھارتی حکام نے ان دھماکوں کو بھی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈہ کیلئے استعمال کیا اور بغیر تحقیقات کے فوری طور پر 13 پاکستانی شہریوں سمیت 30 افراد کو ملزم قرار دے دیا ، ان دھماکوں کو آڑ بنا کر ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات بھی معطل کر دیئے تھے بھارتی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے ٹرین کے فرسٹ کلاس ڈبوں میں رکھے گئے پریشر ککر بموں کے ذریعے کئے گئے تھے مقدمے میں مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائمز ایکٹ (MCOCA) کے تحت قائم خصوصی عدالت نے ستمبر 2015 میں 12 افراد کو مجرم قرار دیا تھا. خصوصی عدالت نے پانچ مجرمان کو سزائے موت جبکہ دیگر سات کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جو سب مسلمان تھے خصوصی عدالت کے اس فیصلے کے تقریباً ایک دہائی بعد بمبئی ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں سزا پانے والے تمام 12 افراد کو بری کر دیا ہے ممبئی ہائیکورٹ کے جسٹس انیل کلور اور جسٹس شیام چندک پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں واضح الفاظ میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا، ہمیں یہ ماننے میں سخت دقت ہو رہی ہے کہ ان افراد نے جرم کا ارتکاب کیا لہٰذا سزا کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے. عدالت نے حکم دیا کہ تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے بشرطیکہ وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہوں عدالت نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کی گواہی کی بنیاد پر ملزمان کو سزا دی گئی تھی انہوں نے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کا انکشاف کیا تھا. مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او سی اے) کے جج یتن ڈی شندے نے اپنے فیصلہ میں جن مسلمان ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ان میں فیصل عطاءالرحمان شیخ، آصف خان، کمال انصاری، احتشام قطب الدین صدیقی اور نوید حسین خان شامل ہیں جج نے تنویر انصاری، محمد ماجد شفیع ، شیخ محمد علی عالم شیخ، محمد انصاری، مزمل شیخ، سہیل شیخ اور ضمیر کو عمر قید کی سزاءسنائی تھی اس کیس کی سماعت 9 سال تک عدالت میں ہوئی جس میں 250 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے. اس مقدمے میں ملوث ایک ملزم عبدالوحید شیخ تمام الزامات سے بری ہو گئے تھے تاہم مسلمانوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے وکیل شاہد عظمی جنہوں نے عبدالوحید شیخ کا مقدمہ لڑا تھا انہیں 2010 میں پراسرار طور پر نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
حکیم شہزاد لوہاپاڑ انتخابی میدان میں کود پڑے
-
عمران خان کی طبی معائنہ اور بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
-
پنجاب سینیٹ الیکشن؛ مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب
-
بنگلہ دیش میں تربیتی طیارہ کالج پر گرکر تباہ، 19 افراد جاں بحق 100 کے قریب زخمی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی سنوکر ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد
-
عالمی بینک کی پاکستان میں توانائی کے شعبے سے متعلق رپورٹ جاری
-
بلوچستان میں قتل ہونیوالے مرد و خاتون میاں بیوی نہیں تھے، وزیراعلیٰ
-
ٹرمپ کی پاکستان میں دلچسپی اور بھارت کی نئی سفارتی صف بندی
-
پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا
-
بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244ارب بٹورنے کا انکشاف
-
ممبئی ٹرین دھماکہ کیس: ہائی کورٹ نے تمام بارہ ملزمان کو بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.