
عافیہ صدیقی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا
عدالت کا حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہار
میاں محمد ندیم
پیر 21 جولائی 2025
15:31

(جاری ہے)
جج نے واضح کیا کہ اگر کوئی جج چاہے بھی تو چھٹیوں میں کام نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کا روسٹر چیف جسٹس آفس کی جانب سے ہینڈل کیا جاتا ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے ان کے سابقہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کر رکھی ہے. عدالت نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر کی جائے گی جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ میری چھٹیاں آج سے شروع ہونی تھیں، میں نے فوزیہ صدیقی کیس دیگر کیسز کے ساتھ آج مقرر کیا تھا مجھے جمعرات کو بتایا گیا کہ کازلسٹ جاری نہیں ہوگی جب تک کازلسٹ میں تبدیلی نہیں کی جاتی میں نے پرسنل سیکرٹری سے کہا کہ کازلسٹ کے حوالے سے چیف جسٹس کو درخواست لکھو. جج نے کہا کہ چیف جسٹس کو تیس سیکنڈ بھی درخواست پر دستخط کرنے کے لیے نہیں ملے، ماضی میں ججز کا روسٹر مخصوص کیسز کے فیصلوں کے لیے استعمال ہو چکا ہے، فوزیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہیں، اپیل سپریم کورٹ میں مقرر ہے، جج چھٹی کے دن عدالت میں انصاف فراہم کرنے کے لیے بیٹھنا چاہتا ہے. جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دئیے کہ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال کیا گیا، میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا، ہائی کورٹ کی عزت کو برقرار رکھنے کے لیے میں اپنی جوڈیشل پاورز کا استعمال کروں گا، روسٹر تبدیل کرنے کے حوالے سے پرسنل سیکرٹری نے بتایا انہوں نے کہا کہ میں نے پرسنل سیکرٹری کو کہا چیف جسٹس کو خط بھیج دو کیونکہ آج چند کیسز مقرر تھے، فوزیہ صدیقی کا کیس الگ نوعیت کاہے، میں نے کہا تھا رپورٹ نہ آئی تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کروں گا. وکیل عمران شفیق نے کہا کہ اگرحکومت نے اسٹے لینا ہوتا تو ابھی بینچ بھی بن جاتا ہمیں معلوم ہے کہ کیسے ہائیکورٹ چل رہی ہے، آپ کا آرڈر موجود ہے، کیس آپ کی عدالت میں آج مقرر ہے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دئیے کہ معلوم نہیں ابھی تک آپ کا کیس کیسے سپریم کورٹ میں نہیں لگا. وکیل عمران شفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس نہیں لگے گا کیونکہ وہاں جسٹس منصور علی شاہ موجود ہیں، کیس تب لگے گا جب ججز کا روسٹر تبدیل ہوجائے گا جسٹس اعجاز اسحاق خان نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس رویے پر وفاقی کابینہ کو جوابدہ ہونا ہوگا دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا.
مزید اہم خبریں
-
سپر بلڈ مون؛ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز
-
حکومتی شخصیات کا ڈیٹا لیک؛ وزیر داخلہ کا نوٹس‘ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
-
پاک بحریہ کی قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
-
گندم کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا، یہ کوئی مذاق ہے، مزمل اسلم
-
علی امین استعفیٰ دیکر ہمارے عام کارکن سے الیکشن میں مقابلہ کریں، جے یو آئی ف کا چیلنج
-
سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، افنان اللہ
-
موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، وزیراعظم
-
ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ، خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
-
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، انتہائی اونچے سیلاب کا خدشہ
-
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 ارکان کی رکنیت ختم کردی
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی بھی طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.