ساہیوال ، موجودہ مالی سال 2025ـ-26 کے بجٹ میں گیمبر اوورہیڈ برج کی تعمیر کرنے کے لیے ڈھائی ارب روپے کی خطیررقم مختص کی گیئ ہے، وفاقی وزیر پیرسید عمران احمد شاہ

پیر 21 جولائی 2025 17:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیرسید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ھکومت کوشاں ہے، پنجاب حکومت نے ان کی سفارش پر گیمبر گوگیرہ روڈ پر 3R اور گیمبر نور شاہ روڈ پر 4Rکے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کا ایک بڑا مطالبہ پورا کر دیا۔

(جاری ہے)

موجودہ مالی سال 2025ـ-26 کے بجٹ میں گیمبر اوور ہیڈ برج کی تعمیر کرنے کے لیے ڈھائی ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی۔ فلائی اوور کی تعمیر سے روزانہ سفر کرنے والے سینکڑوں افراد کو گیمبر اڈا پر بند پھاٹک پر طویل انتظار سے نجات ملے گی اور ان کے وقت اور فیول کی بچت ہو گی۔ وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے اڈہ گیمبر پر فلائی اوور کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کرنے پر قائد پاکستان مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔\378