اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم برائے پائیدار ترقی کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پیر 21 جولائی 2025 22:15

اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم برائے پائیدار ترقی کے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پیر کو نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم برائے پائیدار ترقی (ایچ ایل پی ایف) کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور قومی بیان دیں گے۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ سینیٹر اسحاق ڈار سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قومی حدود سے باہر پائیدار استعمال کے معاہدے (بی بی این جی) پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ امریکہ کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ جولائی میں سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔