
ماہ جولائی کشمیریوں کی لازوال تحریکِ آزادی کی علامت ہے ،وزیر اطلاعات آزاد جموں وکشمیر
پیر 21 جولائی 2025 23:00
(جاری ہے)
یہ اذان کی صدا میں لپٹی ہوئی آزادی کی فریاد کا دن ہے، یہ شہادتیں اس جدوجہد کا آغاز تھیں جس نے کشمیر میں آزادی کی چنگاری کو شعلہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ 8 جولائی 2016 کوبرہان وانی کی شہادت کا دن ہے۔ پہاڑوں کی وادیوں میں ایک جوان ،ایک نظریہ، ایک صدا، ایک بیداری کی علامت تھا،کوکرناگ کے جنگلوں میں بھارتی سنگینوں نے اس چراغ کو بجھا دیا،لیکن وہ چراغ بجھا نہیں جل اُٹھا ہر دل میں، ہر بستی میں، ہر آنگن میں جل رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ 10 جولائی کو مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی رخصتی کا دن ہے جب تحریک کا باب، استقلال کا ستون خاموشی سے رخصت ہو گیا۔ 19 جولائی 1947 کو سرینگر کے علاقے آبی گزر میں ایک سادہ سا مکان تاریخ کا مرکز بن گیا جب غازی ملت سردار محمد ابرہیم خان کی قیادت میں ریاست جموں وکشمیر کی مسلمہ قیادت نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی،31 جولائی 2003 کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ جولائی ہمیں صرف ماضی کی یادیں نہیں دیتا، بلکہ مستقبل کی سمت بھی متعین کرتا ہے۔جولائی کا مہینہ ہمیں بتاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں، اور شہیدوں کا لہو ہمیشہ راستہ دکھاتا ہے۔ کشمیر کی فضاؤں میں آج بھی اذانوں کی بازگشت، ماں کی دعا اور شہید کے خون کی مہک زندہ ہے۔ جولائی ہمیں سکھاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے، مگر آزادی کی تڑپ ابدی ہوتی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.