کچے کے ڈاکوئوں نے ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر مغوی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیدی

ورثاء کا وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے کچہ کے ڈاکوئوں کو فوری گرفتار کر کے مغوی کی بازیابی کا مطالبہ

منگل 22 جولائی 2025 13:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)سرگودھا کے شہری کو اغوا کر کے ورثا سے 70لاکھ روپے اور 2قیمتی آئی فون تاوان طلب کرنے والے کچہ کے اغوا کار ڈاکوں نے لواحقین کو مغوی پر تشدد کی ویڈیو بجھوا کر ریمانڈ پوری نہ ہونے پر مغوی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے دی۔ ورثا نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے کچہ کے ڈاکوئوں کو فوری گرفتار کر کے مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔

یاد رہے کہ پولیس اغوا کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ فاضل ٹان کے شہری عبدالقیوم کو اغوا کر کے ورثا سے 70 لاکھ روپے اور 2 قیمتی آئی فون تاوان طلب کرنے والے کچہ کے ڈاکوں نے مغوی پر تشدد کی ویڈیو بجھوا کر ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر مغوی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے دی۔ جس پر تھانہ سٹیلائٹ ٹان پولیس مغوی کی بیوی سمیرا بی بی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔جبکہ لواحقین نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب، آر پی او سے کچہ کے ڈاکوں کو گرفتار کر کے مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔