غیرت کے نام پرقتل کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے‘ قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 22 جولائی 2025 16:07

غیرت کے نام پرقتل کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے‘ قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء) بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر ایک نہتی خاتون کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ، جرگے کی آڑ میں قتل کیے گئے افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔ قرار داد میں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،ایسے واقعات کو پاکستان کی عالمی ساکھ کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں ، غیرت کے نام پر قتل کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے۔