وزیر اعظم سمیت چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کاٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کرانے پر شکریہ اداکرتے ہیں، ن لیگ سکھر

باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام اورلاہور قلندر کے باہمی تعاون سے ٹرائلز کا سلسلہ خوش آئند ہے،خورشیداحمدمیرانی

منگل 22 جولائی 2025 20:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدرخورشید احمد میرانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام اورلاہور قلندر کے باہمی تعاون سے نونوجوان میل و فیمل کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے کیلئے خوش آئند اقدام ہے اس عمل سے نا صرف کھیلوں کے میدان آباد ہونگے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع بھی مہیسر ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر کے پی سی بی گرائونڈ میں لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے باہمی تعاون سے منعقد دو ٹیلنٹ ہینٹ ٹرائلز کے موقع پر شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ن لیگ ضلع سکھر کے رہنما محمد اعظم خان ،گل حسن کھوسہ ، راشدمہر،لیڈ یزونگ کی خالدہ شیخ ، عبدالفتاح ابڑو سمیت دیگر شامل تھے ، دورے کے دوران انہوں نے لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے باہمی تعاون سے منعقد دو ٹیلنٹ ہینٹ ٹرائلز کے کوچز ، آفیشلز و دیگر اسٹاف سمیت ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات اور انہیں ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدرخورشید احمد میرانی نے مزید کہا کہ پورے ملک میں نوجوان کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے نوجوانوں میں نہ صرف کرکٹ کا بے پناہ جوش و جذبہ موجود ہے بلکہ وہ قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے اہل بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سمیت چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کاٹیلنٹ ہینٹ پروگرام منعقد کرانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔