Live Updates

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قوم کی آخری امیدہیں، عبدالغفارلون

بدھ 23 جولائی 2025 16:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قوم کی آخری امید اور پاکستان کا مستقبل ہیں وہی بھنور میں پھنسی ملکی معیشت و سیاست کی کشتی کنارے لگا سکتے ہیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں جنہوں نے جس طرح کم عرصے میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی تربیت کا بڑا عمل دخل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی مسائل ہوں یا حکومتی امور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اس میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور موجودہ حکومت میں بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایک توانا آواز ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی ورثہ کے حقیقی وارث ہیں اور اسی ورثہ کی حفاظت کرتے ہوئے اور ان کے اصولوں کو اپنا کر ہی پاکستان کے محروم طبقات کے مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بے انصافی کو روکا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بہت جلد وزیراعظم پاکستان بن کر ملک وقوم کی تقدیر بدلیں گے پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرنا جانتی ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات