معرکہ حق یوم آزادی پاکستان کو مثالی انداز میں منایاجائے گا ،ڈپٹی کمشنر بھمبر

جمعرات 24 جولائی 2025 16:48

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)ویڈیولنک پرکمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنربھمبرچوہدری حق نواز نیایس ایس پی چوہدری محمدامین و دیگر افسران کے ہمراہ بتایاکہ معرکہ حق یوم آزادی پاکستان کو مثالی انداز میں منایاجائے گا -وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق،موسٹ سینئروزیر/وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقاراحمد نورکے آبائی ضلع بھمبر میں جشن آزادی پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، سول سوسائٹی میڈیا،بلدیاتی نمائندگان،سرکاری افسران بلدیہ،ضلع کونسل،تاجروں،وکلا،مدارس کے طلباء و اساتذہ کرام کی طرف سے گذشتہ تقریبات میں مثبت کردار کو سراہتے ہیں،ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ 14اگست 2025کو دن کا آغاز مساجد میں پاکستان کی سلامتی،خوشحالی ترقی کی دعاؤں کے ساتھ ہوگا ڈی سی آفس میں 14 اگست 2025کو صبح مقررہ کردہ وقت پر پرچم کشائی ہو گی،جس میں چیئرمین ضلع کونسل ہمراہ ہوں گے، پولیس کا چاک وچوبند دستہ سلامی دے گا،سائرن بجاکر ٹریفک روک دی جائے گی،شہداء پاکستان،شہداء کشمیر استحکام پاکستان کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی جائیں گی, سائرن بجایا جائے گا اوردو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،''عظیم کشمیری راہنماشہیدسید علی گیلانی''کے قول ''ہم سب پاکستانی ہیں پاکستان ہماراہی''پر عمل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

تینوں تحصیلوں میں تمام سرکاری نیم سرکاری عمارات پر پاکستانی پرچم اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گی.ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی بینکس,فرنچائز کی عمارات پر14 اگست کی مناسبت سے پرچم اور جھنڈے لگائے جائیں گے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کمشنرمیرپورڈویژن کے احکامات کے پیش نظر مرکزی تقریب ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میں ہو گی اس لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ملی نغمے پیش ہوں گے،ضلع کے داخلی خارجی رستوں پر بڑے پرچم آویزاں ہوں گے۔

تمام دفاتر سرکاری غیرسرکاری عمارتوں پاسپورٹ آفس،نادرا، بنکس،موبائیل کمپنیز فرنچائزپر چراغاں ہو گا،فول پروف سیکورٹی بہترین میڈیا کوریج ہوگی بلدیہ ضلع کونسل کی حدود میں صفائی ستھرائی ہو گی لوکل گورنمنٹ افسران جملہ یونین کونسلز کے منتجب بلدیاتی چئیرمین صاحبان سے رابطہ کریں گے،جیل قیدیوں میں مٹھائی تقسیم،کھانا دیاجائے گا۔

باب کشمیر سرحدی گیٹ پرصبح 8 بجے پرچم لہرائے جائیں گے،ڈی سی بھمبر نے کہاکہ بلدیاتی نمائندگان،عوام،سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر سے افراد ایک جذبے کے ساتھ شریک ہوں،پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے جائیں۔ 14 اگست پر سیاحوں کی آمد کے تناظر میں خصوصی سیکورٹی پلان،میڈیکل پلان،ندی نالوں پر سیاحوں کوجانے سے روکنا بابا شادی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے پاس سیکورٹی سٹاف کی تعیناتی،ڈیوٹی مجسٹریٹ کی تعیناتی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر نیکہ ون ویلنگ روکیں،شورشرابہ اور باجے بجانے کی بجائے نوجوان آزادی کی نعمت پر شکر ادا کریں۔چھمب سے پیر گلی تک بھرپور جشن آزادی پاکستان منایاجائیگا۔اجلاس میںمختلف ضلعی افسران وتحصیل افسران ودیگر شریک ہوئے اور اس عزم کا اظہار کیاکہ جشن آزادی پاکستان بھرپور انداز میں منایاجائے گا۔