
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
31 جولائی اور 1 اگست کو ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائی جا رہی ہے، یہ اتحاد کسی کھیل تماشے کیلئے نہیں سنجیدہ قومی جدوجہد کیلئے بنایا جا رہا ہے، یہ تحریک صرف تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے، محمود خان اچکزئی کی سلمان اکرم راجہ ودیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
فیصل علوی
جمعرات 24 جولائی 2025
17:06

(جاری ہے)
اگر ابھی مسائل کو حل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید کشیدہ ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ جس جماعت نے سب سے زیادہ ووٹ لئے اسی کو انصاف سے محروم رکھا جا رہا ہے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت بھی صرف مخصوص افراد کو دی جا رہی ہے جب کہ ان کی بہنوں کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم کسی فوجی افسر کے مخالف نہیں لیکن ہر شخص کو آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ تحریک صرف تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری صفوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں اور یہ تحریک عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے۔سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا تاکہ قوم کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ آئین، انصاف اور جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، اور ہم یہ مذاق مزید برداشت نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن صرف اس جماعت سے تعلق کی بنیاد پر اس کے رہنماؤں کو دس دس سال کی سزائیں دی جا رہی ہیں جو انصاف کے تقاضوں کے سراسر خلاف ہے۔ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں آزادیِ اظہار پر قدغن ہے۔لوگ آزادی سے نہ بول سکتے ہیں نہ چل سکتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی گزشتہ دو سال سے قید میں ہیں۔ فئیر ٹرائل ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کو یہ سہولت مہیا کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
آمریت کے مقابلے میں انسانی حقوق کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری، یو این چیف
-
شام: سویدا میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران مراکز صحت بھی نشانہ
-
غزہ: بھوک سے اموات اور اسرائیلی حملوں سے تباہی کا سلسلہ جاری
-
خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
-
سلمان اور قاسم نے بیف کھایا جو حلال گوشت ہے، کھانے کو ٹارگٹ کرنا غیرضروری ہے
-
عمران خان کے بیٹوں کا امریکا جانا اور وہاں ملاقاتیں ان کی فیملی کی ارینجمنٹ ہے
-
دو سابق افریقی رہنماؤں کو انسانیت کے خلاف جرائم کرنے پر قید کی سزائیں
-
نسلی و جنسی تعصب کے سبب افریقی النسل خواتین پسماندہ ترین، یو این ادارہ
-
برطانیہ: احتجاجی تنظیم ’فلسطین ایکشن‘ کو دہشتگرد قرار دینے پر ترک کو تشویش
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم کی منظوری دے دی
-
ماہ صفر المظفر کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا
-
عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.