
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا فیصلہ
2سال سے رپوش رہنماء نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی حتمی مشاورت کیلئے وکلا کی ٹیم کو بلا لیا، عدالت سے ضمانت نہ ملی تو جیل جانے کو بھی تیار ہیں
فیصل علوی
جمعہ 25 جولائی 2025
14:30

(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر کے خلاف 70سے زائد مقدمات درج ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قرآن خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے افسوس کے پیغامات بھجوائے اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جنہوں نے ان کی یاد میں بہترین الفاظ کہے میرے والد میاں اظہر مرحوم کیلئے دعا کی ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔رہنما تحریک انصاف کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ میرے والد کی میراث شرافت، ایمانداری اور وضع داری ہے جو صرف میرے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے سیاسی کلچر کیلئے ایک اثاثہ اور شاندار روایت ہے، اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا، تین بہنوں کا بھائی اور دو کم سن بچوں کا باپ ہوں، مجھ سے زیادہ تکلیف اور دکھ میرے گھر والوں نے دو سال سے زائد عرصہ تک برداشت کی۔ حماد اظہر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ظاہر ہے کہ میں اس دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں خصوصی طور پر اپنی والدہ کے ساتھ اب موجود رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں جن کا کوئی سر پیر نہیں۔ اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کروں گا اور انصاف طلب کروں گا، مل گیا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا اور نا ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا۔ بے شک اللہ صابرین کا ساتھ دینے والا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر تقریباً دو سال سے روپوش تھے اور 9 مئی کے واقعات کے بعد سے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے وہ حال ہی میں اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال پر منظر عام پر آئے اور نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اپنی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور عسکری املاک پر حملوں کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما روپوش ہو گئے جن میں حماد اظہر بھی شامل تھے۔ان کے خلاف نقص امن سمیت مختلف مقدمات درج تھے۔حماد ا ظہر پاکستان کے سینئرسیاستدان میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں جو سابق گورنر پنجاب رہ چکے تھے۔ حماد اظہر نے 2011میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی وہ2018 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے-126 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور عمران خان کی کابینہ میں 2018 سے 2022 تک متعدد وزارتی عہدوں پر فائز رہے تھے جن میں وزیر توانائی اور وزیر خزانہ کے عہدے شامل تھے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.