چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف جنرل سٹاف و فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع تاجکستان میجر جنرل سیدزودا بوبوجان عبدالقادر کی ملاقات

جمعہ 25 جولائی 2025 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف جنرل سٹاف، فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع جمہوریہ تاجکستان میجر جنرل سیدزودا بوبوجان عبدالقادر نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور باہمی سٹریٹجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں عسکری رہنمائوں نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی۔ میجر جنرل سیدزودا بوبوجان عبدالقادر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر مہمان شخصیت کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔