Live Updates

ملک میں کیا ہو رہا ہے ان لوگوں کو کوئی فکر نہیں ہے، انہیں صرف یہ پڑی ہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے، علیمہ خان

چینی کے بحران کے بعد گندم کا بحران آئے گا کسانوں کو انہوں ڈبو دیا ہے،ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، چینی کی قیمتوں پر کنٹرول اس لئے نہیں کہ ساری شوگر ان کے کنٹرول میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 29 جولائی 2025 14:21

ملک میں کیا ہو رہا ہے ان لوگوں کو کوئی فکر نہیں ہے، انہیں صرف یہ پڑی ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ان لوگوں کو کوئی فکر نہیں ہے، انہیں صرف یہ پڑی ہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے، ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، چینی کی قیمتوں پر کنٹرول اس لئے نہیں کہ ساری شوگر ان کے کنٹرول میں ہیں، راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ لوٹ مار کی کوئی کمی رہ گئی تھی تو یہ لوگ لوٹ رہے ہیں۔

چینی کے بحران کے بعد گندم کا بحران آئے گا کسانوں کو انہوں ڈبو دیا ہے۔ پی ٹی آئی تو پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی۔ان سے جب سوال کیا گیا کہ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کر لی اور معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں؟ جس کا انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں کہیں آپ آ جائیں پارٹی کو سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

تم لے لو یہ پارٹی ان سے اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی۔ پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے۔ ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی، ان کے پاس 6 لوگ ہیں، کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم بھی، اسحاق ڈار شوگر بورڈ کے ایڈوائزر اور چیئرمین بھی ہیں۔ ایک بندے کے پاس دس دس عہدے ہیں۔

اگر یہ پارٹی ہوتی تو ہر بندے کے پاس ایک ایک عہدہ ہوتا۔اس موقع پرصحافی نے سوال کیا کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں آئیں بتائیں کیا ایشو ہیں؟۔اس کا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اس وقت اسمبلی کون سی چل رہی ہے۔ جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا رہا ہے، پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو نااہل کر دیا گیا۔ اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو نااہل کرنا چاہ رہے ہیں، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی نہیں جو جس کا دل چاہتا ہے کرتا ہے۔

دریں اثناء بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کیلئے کیس سنا۔ 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملہ ملا کر 20 کے قریب افراد جاتے تھے۔ ہماری جانب سے جیل انتظامیہ صرف ایک وکیل کو جانے دیتی ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے۔ آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات