جنگ بندی کرانے میں امریکی کردار سے انکار سے بھارت کی سفارتی بددیانتی بے نقاب

منگل 29 جولائی 2025 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) بھارت کا یہ دعویٰ کہ پاکستان کے ساتھ مئی 2025کا جنگ بندی معاہدہ تیسرے فریق کی ثالثی کے بغیر طے پایا تھا، سینئر امریکی حکام سمیت قابل اعتبار بین الاقوامی ادارے کے دعوئوں سے متصادم ہے ، جس سے بھارت کی سفارتی بدیانتی اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوششیں بے نقاب ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنگ بندی معاہدہ دو طرفہ مذاکرات میں طے پانے کا بھارت کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے 27مرتبہ تجارت کے ذریعے پاک بھارت جنگ ختم کرنے کے دعوئوں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی متعدد بار پیش کش کے بعد بری طرح بے نقاب ہو گیاہے۔ امریکی حکام اور خارجہ پالیسی کے ماہرین نے کہاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ اہم ثالثی کی وجہ سے دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔