
معرکہ حق میں شکست کھانے کے بعد بھارت پراکسی جنگ بڑھا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فتنہ الخوارج اورفتنہ ہندوستان پاکستان کے خلاف بھارتی ہائبرڈ جنگ کے پیادے ہیں،معرکہ حق میں شکست سے دوچار بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان علاقائی امن کیلئے پرعزم مگر ہرخطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے، فیلڈ مارشل کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن کے شرکاء سے خطاب
فیصل علوی
بدھ 30 جولائی 2025
10:10

(جاری ہے)
پاکستان آرمی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے جو کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کیلئے ناگزیر ہے۔
فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہاکہ دہشت گرد کسی مذہب، قوم یا فرقے کے نمائندے نہیں۔آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلی سرپرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جومعرکہ حق میں شکست کھا چکا ہے اب اپنی ناپاک سازشوں کو آگے بڑھانے کیلئے پراکسی جنگ تیز کر چکا ہے جن میں ”فتنۃ الخوارج“اور”فتنۃ الہندوستان“ جیسے عناصر بھارت کی ہائبرڈ وار کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام پراکسی گروہ بھی ان شاء اللہ اسی انجام اور رسوائی کا شکار ہوں گے جو انہیں معرکہ حق میں ہوئی۔بھارتی سرپرستی بلوچ عوام کی گہری حب الوطنی کونشانہ بنانے کی ناکام کوشش ہے۔بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے یہ گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کوذلت آمیز شکست جیسا ہی انجام پائیں گے۔ دہشت گردکسی مذہب،قوم یا فرقے کے نمائندہ نہیں۔دہشت گردی کیخلاف اجتماعی عزم اور متحد قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کو بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قرار دیا اور کہا کہ ملک کو درپیش داخلی یا خارجی خطرات کی صورت میں قومی وقار اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد کسی مذہب، فرقے یا قومیت کو نہیں دیکھتے لہٰذا ان کے خلاف ایک متحد اور قومی ردعمل کی اشد ضرورت ہے انہوں نے اجتماعی قومی عزم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس خطرے کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سطح پر یکجہتی سے چلنے والے ترقیاتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بلوچستان کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی مجموعی پیشرفت ممکن بنائی جا سکے۔فیلڈ مارشل نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سطح پر مربوط حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو قومی ترقی کا ضامن قراردیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئئے پرعزم مگرہرخطرے کا بھرپورجواب دینے کوتیارہے۔سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نشست کے اختتام پر فیلڈ مارشل اور شرکاء کے مابین سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.