عوام تحمل سے کام لیں، امید ہے حکومتی کمیٹی کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

بدھ 30 جولائی 2025 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)عافیہ موومنٹ کے مرکزی اور کراچی کے عہدیداروں نے ایک ا جلاس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لے کرواپس آئیں اگر اتنا نہیں کرسکتے تو قوم کی بیٹی سے ملاقات کرکے اس کی حالت زار خود دیکھ کر تو آئیں ، پھر ان کے وضاحتی بیانات پر یقین کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے حالیہ بیانات پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا اور وہ سخت مشتعل تھے تاہم اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی صاحبہ نے شرکاء کو تحمل سے کام لینے کی تلقین کی اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کے اجلاس ہورہے ہیں ، امید ہے کہ اس کے بہتر نتائج برآمد ہوںگے۔لہٰذا اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کچھ دن انتطار کریں۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سے اظہاریکجہتی کرنے پر ملک بھر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔