
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طورپر سلب کر رکھا ہے، مقررین
جمعرات 31 جولائی 2025 12:10
(جاری ہے)
ڈاکٹر غلام نبی فائی نے خبردار کیا کہ بھارت عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور ثالثی سے بچنے کے لیے مزاحمت کو دہشت گردی کا نام دیتا ہے۔
محمود احمد ساغر نے پاکستان سے سفارتی رابطے کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سلمان خان نے تارکین وطن کے اتحاد پر زور دیا۔ ایڈووکیٹ ریحانی علی اور ڈاکٹر عابدہ رفیق نے اختلاف رائے کو دبانے کے لیے بھارت کی طرف سے کالے قوانین کے بے دریغ استعمال کو بے نقاب کیا۔کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ ایک بہت اہم عالمی فورم ہے، اگر ہم مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پیش رفت چاہتے ہیں تو کشمیری وفود کو برسلز سمیت دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں اپنی کوششیں تیز کرنا ہونگی ۔ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے خطرے میں ہے۔ٹریول بلاگر منان راجہ نے دیگر قومیتوں اور مختلف پس منظر کے لوگوں سے ملاقات کے دوران اپنے تجربات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر فورم پر کشمیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں۔شیخ عبدالمتین نے کشمیر پر سیمینار، کانفرنسز اور دیگر پروگرام منعقد کرنے کے لیے علمی اداروں اور تھنک ٹینکس سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ سردار تیمور، زبیر حسین، ثمینہ ناز گل، راجہ پرویز اور راجہ خان سمیت دیگر مقررین نے کشمیر یوں کے حق خودارادیت کے لیے عالمی لابنگ، بین الاقوامی سیمینارز اور آگاہی مہم پر زور دیا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.