
معروف بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے پاکستان بھر میں فلاحی کاموں کا آغاز کراچی سے کردیا
ہفتہ 2 اگست 2025 13:58
(جاری ہے)
یہ پروگرام مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔
انوش فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انوش احمد نے کہا کہ یہ صرف خوراک کی تقسیم نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی ہے جنہیں اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلاحی اقدام ان بے شمار طریقوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے ہم پاکستان کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف انسانیت کی خدمت کا عملی مظہر ہے بلکہ اپنے والد سے محبت اور ان کی خدمات کو زندہ رکھنے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خوبصورت ذریعہ بھی ہے ۔یہ پروگرام فائونڈیشن کی ضرورت مند اور مستحق افراد کی بلا تفریق مدد کرنے کی حکمت عملی کا عکاس ہے اور مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کے پیغام کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ڈاکٹر انوش احمد نے پاکستان میں فلاحی پروگرام کا آغاز کیا ہو ۔ وہ عرصہ دراز سے تعلیم، ہیلتھ کیئر اور غربت کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں خاموشی کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے آرہے ہیں۔ یہ پروگرام ڈاکٹر انوش احمد کے لیے اس لیے بھی نہایت ذاتی اور خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ان کے والد کی سخاوت، انکساری اور انسانیت کی خدمت کی میراث سے گہرا تعلق رکھتا ہے ۔ انوش اِنک فانڈیشن کا کام یگانگت اور ہمدردی کا خوشگوار پیغام دیتا ہے۔ فائو نڈیشن کے موثر اقدامات کی بدولت پاکستان اور امریکہ میں ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت آئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایک ماہ میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا، تخمینے کیلئے سروے ٹیمیں متحرک کی جا چکی ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا
-
ایف آئی اے کی تفتان میں کارروائی، غیر قانونی کرنسی ڈیلر گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد
-
چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کا پنجا ب میں اپنی مصنوعات کے مینوفیکچرنگ یونٹس لگانے کا عندیہ
-
پاک-سعودی معاہدے کے بعد گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا، طاہر اشرفی
-
مظفرگڑھ،بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
-
نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے باہر ملک جانے کی کوشش کرنے والے ماں، بیٹے سمیت 5 مسافر آف لوڈ
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا، سابق ملٹری سیکریٹری کا بطور گواہ بیان میں دعویٰ
-
مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، دونوں ٹریک بند، ریلوے کو لاکھوں روپے نقصان کی صورت میں ادا کرنا ہوں گے
-
سعودی عرب پاکستان کو سب سے بڑا سستا قرضہ دینے والا ملک بن گیا
-
خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی نمایاں ادارہ قرار، گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
ہر 15 سال بعد کیا تباہی آنے والی ہے؟ اے آئی کی پاکستان سے متعلق خوفناک پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.