ہم بحیثیت قوم بنیان مرصوص ہیں ،ہم ہروقت اپنی افواج کے ساتھ ہیں، گورنرسندھ

مودی ہمارے افواج کے جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ہماری فورسزز نے بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ یاد رکھے گا،ملک کی معیشت کو پروان چڑھانے کی کوششیں جاری ہیں،کامران ٹیسوری

ہفتہ 2 اگست 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم بحثیت قوم بنیان مرصوص ہیں ،ہم ہروقت اپنی افواج کے ساتھ ہیں،مودی ہمارے افواج کے جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ہماری فورسزز نے بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ یاد رکھے گا،ملک کی معیشت کو پروان چڑھانے کی کوششیں جاری ہیں.وہ ہفتہ کو گورنرہاوس میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب میں شہدا کے اہل خانہ شریک ہوئے۔گورنرہاوس میں اسکاوٹ کے بچوں کی بڑی تعداد شریک تھے۔تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل ۔ایم کیوایم کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے اس ماہ کوجشن آزادی معرکہ حق کانام دیا۔

(جاری ہے)

اس قریب میں شہدا کے اہل خانہ موجودہیں۔شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

شہدا کی قربانیوں نے ہمارے ملک کومحفوظ بنارکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دس مئی کو بھارت کو دھول چٹائی تھی۔بھارت اپنی شکست رہتی دنیا تک یاد رکھیگا۔بھارتی سرکار کشمیرمیں مظالم ڈھا رہاہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ ہماری فورسزز نیبھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ یاد رکھے گا۔ترکیہ نے ہمارے ساتھ ہر سطح پرتعاون کیا ہے۔جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان بھی جشن آزادی معرکہ حق منارہی ہے۔ایم کیوایم پاکستان سندھ کیہرشہرمیں پروگرامات منعقد کرے گی۔جشن آزادی کی تقریب میں راحت فتح علی خان۔ عاطف اسلم اور علی ظفر بھی اپنی پرفارمنسس ادا کریں گے۔ہم فتحیاب قوم کی صورت میں ابھرکرسامنے آئیں ہیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ ہم نے دشمن کے جہازوں کو مارگرایا ہے۔

ہم سبزہلالی پرچم کی شان بڑھانیکی ہرطرح کوشش کرتے رہیں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ ہم ہروقت اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔پاکستان بڑی شہادتوں کے بعد حاصل ہواہے۔پاکستان معاشی طور پر ابھرئے گا۔ہم بحثیت قوم بنیان مرصوص ہیں ۔ایم کیوایم پاکستان کا ہرکارکن اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اس کی بقاکے لیے ہماری افواج کی لازوال قربانیوں کی داستان ہے۔مودی ہمارے افواج کے جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو پروان چڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ہمارے دوست ممالک ہمیں معاشی ترقی میں مددکررہے ہیں۔