کراچی ، رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی کت دوران 3ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

اتوار 3 اگست 2025 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ اورخلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث2ملزمان محمد نظیم اور جہانگیر خان عرف ملا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 400گرام چرس، 240 گرام ہیروئن،ایک عدد ترازو،3عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔