پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی اور سٹی ایریا کے عہدیداران کا گڑھی خدا بخش میں قائدین کو خراجِ عقیدت

اتوار 3 اگست 2025 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی اور سٹی ایریا کے عہدیداران کے وفد نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچ کر قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، اور دیگر شہدا کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت صدر ضلع شرقی اقبال ساند کر رہے تھے۔ جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ، اطلاعات سیکریٹری فاروق نیاز تنولی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ارتضی عبدالقیوم حسام شمسی، دلدار برفت اور دیگر ذمہ داران بھی وفد میں شامل تھے۔وفد نے بھٹو خاندان کی جمہوریت، عوامی حقوق اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی شہدا کے مشن کو لے کر آگے بڑھتی رہے گی۔