
دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے.علی امین گنڈاپور
کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے حل تک خطہ امن و استحکام سے محروم رہے گا.وزیر اعلی خیبرپختونخوا
میاں محمد ندیم
منگل 5 اگست 2025
15:49

(جاری ہے)
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ آج سے ٹھیک 6 سال قبل 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے ظلم و جبر کے ایک نئے باب کا آغاز کیا، بھارت کا یہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے بلکہ یہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے ایک سنجیدہ لمحہ فکریہ ہے.
ان کا کہنا تھا کہا کہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت کئی دہائیوں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی میں ملوث ہے، کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ایک بنیادی انسانی حق ہے، جسے ریاستی جبر و تشدد کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا. وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا کہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر کئے جانے والے مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور انہیں ان کا جائز حق دلوانے میں فعال کردار ادا کیا جائے. انہوں نے زور دیا کہ اس خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے اور جب تک کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس تنازع کا حل نہیں نکلتا خطہ امن و استحکام سے محروم رہے گا علی امین گنڈاپور نے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ان کشمیری بھائی بہنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے اعادہ کیا کہ ہم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کی جدوجہد میں ہر ممکن ساتھ دیں گے.مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی احتجاج کیلئے پنجاب بھرمیں دو دو چار چار کی صورت میں صرف ساڑھے 900 لوگ نکال سکی
-
افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ
-
حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے
-
سندھ کے 50 سے زائد مقامات پر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، دو سو سے زائد کارکن گرفتار
-
9 مئی کوزرتاج گل پر میرے گھر کوآگ لگانے کا کوئی الزام نہیں ہے
-
پاکستان: گولہ پھٹنے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر یونیسف کا اظہار افسوس
-
آوازا کانفرنس: ملکوں کی قسمت جغرافیے کی پابند نہیں ہونی چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو زبردستی بے دخل نہ کرنے کا مطالبہ
-
اگرآج پی ٹی آئی احتجاج میں اڈیالہ جیل میں کوئی نقصان ہوجاتاتو لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
-
سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.