
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی، طلال چوہدری
جمعرات 7 اگست 2025 22:10

(جاری ہے)
میں خود کراچی پہنچ رہا ہوں،سندھ حکومت بھی آن بورڈ ہے۔ہم اس مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے کوشاں ہیں۔وزیر دفاع نے بھی ایوان میں اس پر بات کی ہے کہ پروازیں بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو اسمبلی کے گیٹ بند کرنے کی بات کی گئی۔
ہماری جرات نہیں کہ اسمبلی کا تقدس پامال کریں،5 اگست کو یوم استحصال بھی تھا ،ڈی چوک میں کشمیریوں کے حق میں واک تھی،گیٹ سے باہر سے آنے والوں کو روکنے کے لئے گیٹ بند تھاتاہم باہر جانے کے لئے تمام راستے کھلے تھے۔اسد قیصر خود سپیکر رہے ہیں انہوں نے اپنے دور میں عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ جو سلوک کیا وہ سب کے سامنے ہے۔2013 سے 2018 تک بھی یہی اعتراض سپیکر پر تھا لیکن انہوں نے استعفی قبول نہیں کیے اور سی چوک سے انہیں واپس اسمبلی میں لایا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے لیکن یہ امن وامان سے مشروط ہے۔انہوں نے جو درخواست دی اس پر دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کیا گیا لیکن فون نہیں اٹھایا۔اسلام آباد میں 9 لوگوں کو گرفتار کیا گیا یہاں 100 کے قریب مرد وخواتین احتجاج پر آئے،اڈیالہ کا رستہ اسمبلی سے ہو کر نہیں جاتا یہ بہانے نہ بنائیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ مقبولیت بے گناہی کے لئے دلیل نہیں۔مقبولیت کیا شہدا کے مجسموں کو آگ لگانے کی اجازت دیتی ہی نومئی کس جماعت نے کیا سب کو پتہ ہے۔ان کے وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا کوئی نہیں روک سکتا،انہوں نے خود ٹی ٹی پی کو لاکر آباد کیا۔پنجابی،شیعہ اور سکیورٹی فورسز میں خدمات دینے والے پاکستانیوں کو ماررہے ہیں،یہ بتائیں یہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ ہیں،یہ 9 مئی سے بڑا گھنانا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ 700 ارب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعداد بڑھانے کے لئے دیا گیا،ان کا وزیر اعلی آفیسران کو کہتا ہے کہ اگر ہم نے جنگ لڑی تو ہمارا حال ہی پی اور اے این پی جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2015 کے بعد ان کی جماعت پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔وہاں پر حملے جمیعت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے ممبران پر ہوتا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔صوبے میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مبینہ طور پر خواجہ آصف کے منظور نظر اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
-
ٹرمپ کی پالیسیاں مستقل نظر نہیں آرہی ، وہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں
-
زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
-
غزہ: تباہ حال ہسپتال زخمیوں کا علاج معالجہ کرنے میں مشکلات کا شکار
-
پی ٹی آئی گارنٹی دے کہ امن وامان کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی تو عمران خان سے ملاقات کرا دیں گے
-
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا واضح رائے ہے کہ ضمنی الیکشن لڑیں گے
-
پاک امریکا تجارتی معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے غیرقانونی اثاثہ جات پر بیان پر سپریم کورٹ کیلئے ریفرنس بھجوایا جائے
-
فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا
-
اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.