چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بطور سابق وزیر اعظم ان کی بہترین خدمات پر "پال ہیرس فیلو"ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعرات 7 اگست 2025 22:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بطور سابق وزیر اعظم ان کی بہترین خدمات پر "پال ہیرس فیلو"ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جمعرات کو گیلانی ہاؤس ملتان میں ایک پروقار تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی سمیت معززین شہر نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایم ایس جی گروپ کے ٹرسٹی میاں سلمان مبارک نے چیئرمین سینیٹ کو پی ایچ ایف میڈل سے نوازا ۔

(جاری ہے)

ایچ ۔ ایس ایم گروپ کے چیئرمین ظفر علی انجم نے پی ایچ ایف سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا ۔واضح رہے کہ پال ہیرس ایوارڈ امریکی صدر جمی کارٹر ، روسی صدر بورس یلسٹن ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جیویر پیریز ڈی کویلر اور کوفی عنان کو بھی دیا گیا ہے ۔چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں بطور سابق وزیر اعظم ان کی بہترین خدمات پر اس اعلی ایوارڈ سے نوازا گیا۔