ژ*مودی، اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

I نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) اڈانی کے مالیاتی سکینڈل کے گرد بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکہ میں جاری تحقیقات اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں نے مودی سرکار کے سفارتی اور مالی معاملات پر گہرا اثر ڈالا ہے۔مودی، اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا ہے، جہاں مودی کی حکومت مالی بدعنوانی کے الزامات کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کی دھمکیوں کے پیشِ نظر مودی کی خاموشی کو اندرونی کرپشن کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ امریکہ میں جاری اڈانی تحقیقات نے مودی کو ٹرمپ کی دھمکیوں کے آگے بے بس کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے مزید خبردار کیا کہ ایک سنگین خطرہ یہ بھی ہے کہ مودی، اڈانی اور روسی تیل معاہدوں کے مالی روابط بے نقاب ہو سکتے ہیں، جو بھارت کی سفارتی پوزیشن کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مودی سرکار کی کوشش ہے کہ وہ اپنی کرپشن کو چھپائے رکھے، لیکن اس کے بدلے میں اسے قومی وقار، عالمی سطح پر اعتماد اور سفارتی تعلقات کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔عالمی برادری میں مودی کی بیبسی اور اڈانی سے جٴْڑے مالیاتی مفادات کا نتیجہ بھارت کی سیاسی اور سفارتی ساکھ پر گہرا اثر چھوڑ رہا ہے۔