پاک فوج کا افواج پاکستان کے ساتھ نشان حیدرمیجر طفیل محمد شہید کے 67 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت

جمعہ 8 اگست 2025 00:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افواج پاکستان کے ساتھ نشان حیدرمیجر طفیل محمد شہید کے 67 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے سابق مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )سے جاری کردہ بیان کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے غیر معمولی بہادری اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی افواج کے خلاف ایک جرات مندانہ حملے میں اپنے فوجیوں کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ غیر معمولی بہادری کے ساتھ لڑتے رہے اور اپنے مشن کو کامیابی سے پورا کیا۔

ان کے بہادرانہ عمل پرانہیں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا جو بے مثال بہادری اور عظیم قربانی کی علامت ہے۔اس پروقار موقع پر پاکستان کی مسلح افواج میجر طفیل محمد شہید اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کی جرات، بے لوث حب الوطنی کی میراث نسلوں کو متاثر کرتی ہے اور قوم کے تمام محافظوں کے لیے روشنی کا چراغ ہے۔

پاکستان ہمیشہ سے اپنے شہداء کا مقروض ہے، جن کی قربانیاں ہمارے پیارے وطن کے امن، استحکام اور خودمختاری کو برقرار رکھتی ہیں۔ہم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ ان کی ہمت اور لگن کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔\932