
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کا پاکستان میں پہلی بار جدید ہائیڈروسیڈنگ ٹیکنالوجی کا آغاز
یہ ٹیکنالوجی پنجاب کو ماحولیاتی بحالی اور زمین کی تزئین میں ملکی قیادت کا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی‘مریم اورنگزیب
جمعہ 8 اگست 2025 18:46

(جاری ہے)
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ہائیڈروسیڈنگ ٹیکنالوجی بنجر زمینوں، پہاڑی ڈھلوانوں، کٹاؤ زدہ علاقوں، سڑکوں کے کناروں، ہاؤسنگ اسکیموں، اور صحرائی خطوں جیسے تھر، چولستان اور بلوچستان کے لیے نہایت موزوں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی پنجاب کو ماحولیاتی بحالی اور زمین کی تزئین میں ملکی قیادت کا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ مستقبل میں اس منصوبے کو مزید اضلاع میں توسیع دی جائے گی تاکہ بڑے پیمانے پر سبزہ کاری ممکن ہو سکے۔ ہائیڈروسیڈنگ دنیا بھر میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہے۔ امریکہ میں ہائی ویز اور گالف کورسز، چین میں صحرائی بحالی، جبکہ آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ، اسپین، سعودی عرب اور یو اے ای میں شہری سبزہ کاری اور واٹرشیڈ مینجمنٹ میں یہ ٹیکنالوجی رائج ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پانی کی کمی، خصوصی مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی قلت، اور پتھریلی یا غیر زرخیز مٹی جیسے چیلنجز کے باوجود یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سبز انقلاب لانے کی ایک مؤثر حکمت عملی ہے۔پنجاب ہائیڈروسیڈنگ کے ذریعے ماحولیاتی بحالی میں نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں ایک مثال قائم کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل کی ضمانت ہے۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل کا دورہ امریکہ، پاکستانی کمیونٹی اور اعلیٰ امریکی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
-
اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی
-
مودی سرکار کیلئے اب بہتر ہو گا وہ اپنے رافیل طیاروں کی راکھ کا سیندور سر پر لگائے
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں
-
پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، بس کچھ لوگ ٹکٹوں سے پیسے کمائیں گے
-
خواجہ آصف نے جو الزام عائد کیا اس پر انکوائری نہیں کارروائی کرنا پڑے گی
-
چینی بحران حکومت کے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے پیدا ہوا
-
حکومت ساڑھے 3 سال بعد بھی نیلم جہلم ڈیم سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے میں ناکام
-
ملک کی اعلٰی ترین عدالت میں زیر التوا کیسز کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز
-
جرمنی میں ایک نمائش کے ذریعے برہنہ پن کو جنسی تصور سے الگ کرنے کی کوشش
-
اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی
-
آئی پی پیز سے معاہدوں کے باوجود حکومت بجلی کی قیمت کم نہیں کررہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.