وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا14اگست کو دورہ کراچی سرکاری مصروفیات کے باعث کچھ یوم کے لئے موخر

چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ ق صوبہ سندھ میں یوم آزادی معرکہ حق کی فتح کا جشن جوش جذبے سے منارہی ہے،صادق شیخ

اتوار 10 اگست 2025 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے 14 اگست کو دورہ کراچی وزیراعظم پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریبات و سرکاری مصروفیات کے باعث کچھ یوم کے لئے موخر کردیا ہے بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر بلخصوص پاکستان مسلم لیگ ق صوبہ سندھ میں یوم آزادی معرکہ حق کی فتح کا جشن جوش جذبے سے منارہی ہی. اس سلسلے میں مرکزی تقریب پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے تحت 13 اگست رات 10 بجے مسلم لیگ ق سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی۔

(جاری ہے)

آتش بازی. ملی نغمات کی تقریب منعقد ہوگی جسں میں خصوصی شرکت مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن.

سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی. کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان،نعمت خلجی،کنور ارشد علی خان،نعیم خان صوبہ سندھ اور کراچی کے تمام ونگز. ٹائونز کے عہدیداران و کارکنان بھرپور شرکت کرینگی. صادق شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ق سندھ کے ہر ڈویژن حیدر آباد میں عاشق حسین جتوئی. ناصر بلوچ. شعیب ملک. عبد القادر جیلانی کیمپ لگائیں گی. میرپور خاص میں عبد المالک جانباز.

جاوید آرائیں. عمران راجپوت. نواب شاہ میں ڈاکٹر متارو. اسحاق بروہی. غلام مصطفی جمالی. سکھر میں عبد القادر چاچڑ. لاڑکانہ میں بابو سرور سیال کی زیر قیادت اجتماعات ہونگی. جبکہ صوبہ سندھ کے ہر شہر و تحصیل میں صوبہ سندھ کے عہدیداران غلام قادر ڈائری. مجاہد حسین بھٹی. ڈاکٹر قربان جعفری. عطا اللہ قریشی. ڈاکٹر عبد الستار. اویسں علی بھٹی. کراچی کے ٹاونز میں اجتماعات و پرچم کشائی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔