
پاکستان کی اقلیتی برادریوں کا وطنِ عزیز کی ترقی میں ناقابلِ فراموش کردار ہے‘ بلاول بھٹو
پیر 11 اگست 2025 21:24

(جاری ہے)
قومی دن پراپنے اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر ملک کی اقلیتی کمیونٹیز کو مبارکباد اور نیک تمناوًں کا اظہار کیا اور کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن صرف ایک عام دن نہیں بلکہ بابائے قوم کے ایک وعدے کی پرزور یاد دہانی ہے۔
قائداعظم کا وعدہ تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں گے۔قائداعظم نے کا یہ وعدہ ہے کہ تمام پاکستانی مذہبی آزادی اور مکمل تحفظ کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔ پاکستان کی اصل طاقت اور خوبصورتی اس کے تنوع میں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری، احترام اور سلامتی ملک کے جمہوری وژن کا اٹوٹ ستون ہیں۔پاکستان کی اقلیتی برادریوں کا وطنِ عزیز کی ترقی میں ناقابلِ فراموش کردار ہے۔وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ اقلیتی دن۔ پاکستان کے ہر شہری کا برابر کا حق، برابر کا وقار‘قائداعظم نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں عیسائی، ہندو، سکھ، پارسی، کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے۔پاکستان میں ہر شہری کو برابر کا حق اور مکمل تحفظ حاصل ہے ۔بین المذاہب ہم آہنگی ہی قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع دے رہی ہے۔پاکستان کی اصل طاقت اس کا تنوع اور عوام کی باہمی محبت ہے ۔قومی اقلیتی دن ظ پاکستان کے آئین کی روح اور قائداعظم کے خواب کی یاد دہانی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتی ملازمین کے لیے تربیت، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں ۔پاکستان ریلوے میں سب کو یکساں عزت، مواقع اور تحفظ حاصل ہے ۔پاکستان ریلوے ظ مسافت ہی نہیں، دلوں کا بھی فاصلہ کم کرتا ہے۔ مذہب سے بالاتر ہوکر سب کا ساتھ، سب کی ترقی ظ یہی پاکستان کی فلاح ہے۔ تنوع میں اتحاد ظ یہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔قومی اقلیتی دن پر وزیر ریلوے کا عہد: قائداعظم کے وڑن کو حقیقت بنائیں گے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ ہر شہری مساوی حقوق، انصاف اور احترام کا حقدار ہے‘ قائداعظم کا خواب: مذہب مواقع میں رکاوٹ نہ ہو‘ اسلام تمام برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے‘ ہم آہنگی، عدل و انصاف ہر حال میں قائم رکھیں۔ تنوع ہماری پہچان، اتحاد ہماری طاقت، انصاف ہمارا شعارہے۔11 اگست اقلیتوں کے قومی دن پر پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے اقلیتوں کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے 11 اگست کو اقلیتوں کے کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن مانا جانا چاہیے۔ قائداعظم کا وژن تھا کہ تمام شہری یکساں آزادی اور مواقع کے ساتھ زندگی گزاریں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور میں آئینی و قانونی اصلاحات سے اقلیتوں کے حقوق کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے حکومت اور اپوزیشن، دونوں حیثیتوں میں اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برادری کے نمائندوں کو ایوان میں پہنچا کر ان کی سیاسی آواز کو مضبوط کیا۔ ایوان میں اقلیتی نمائندگی بڑھا کر پیپلز پارٹی نے عملی طور پر شمولیتی جمہوریت کی مثال قائم کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عزم ہے کہ پاکستان میں کسی شہری کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیاز نہ ہو۔پیپلز پارٹی ہر دور میں اقلیتوں کے تحفظ اور احترام کی علمبردار رہی ہے۔ عدم برداشت اور تعصب سے پاک معاشرہ ہی پاکستان کی اصل پہچان ہے۔مزید اہم خبریں
-
یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے
-
سول ملٹری گٹھ جوڑ نے قوم کو سخت مایوس کیا، ہائبرڈ نظام سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
-
امریکا نے بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا
-
میں نے بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں
-
میں نے کوئی استعفا نہیں دیا،مریم نواز چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہے
-
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا
-
پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر سزا دینا آئین اور انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے
-
ٹرمپ پوٹن ملاقات: امن ڈیل کے لیے کییف کی تائید لازمی، جرمنی
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا
-
سیاحتی علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس کو بہتر بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام
-
غزہ پر مکمل قبضہ کے اسرائیلی فیصلہ کے ہولناک تنائج ہونگے، اقوام متحدہ
-
شام: سلامتی کونسل کی سویدہ میں قتل و غارت گری کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.