سندھ کے عوام تنہا نہیں ہیں، پاسبان ان کے ساتھ کھڑی ہے،پاسبان

پیر 11 اگست 2025 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی اور وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے الطاف حسین کے ورکرزکو حلف سے آزاد کر کے مہاجر حقوق دلوانے میں ناکامی کا اعتراف کر نے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام تنہا نہیں ہیں، پاسبان ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم صوبے میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

کوٹہ سسٹم غیر آئینی ہے۔ اسے ختم کرنے لئے پاسبان مسلسل جد و جہد کر رہی ہے۔ بہت جلد اس ظلم کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔پاسبان سندھ کے عوام کو بلا تفریق اپنے جھنڈے تلے جمع کرنا چاہتی ہے۔ایک درجن سے زائد کیسز میں پاسبان عدالتوں میں تمام قومیتوں کے حقوق کا بلا امتیاز دفاع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

قوم کو الطاف حسین کی نہیں الطاف شکور کی ضرورت ہے۔

الطاف شکور طلبہ سیاست کے مستند قائد ہیں۔پاکستان کے مسائل حل کرنا ہے تو سندھ کے شہریوں کو برابر کے حقوق دینا ہوں گے۔ جن کے آباؤ اجداد پاکستان بنا سکتے ہیں وہ اپنے حقوق کی آئینی جنگ بھی لڑ سکتے ہیں۔ الطاف حسین کا مہاجروں کے حقوق دلانے میں ناکامی کے اعتراف نے سندھ کی سیاست میں موجود خلاء کو واضح کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم نے سندھ کے لوگوں کو دھوکے میں رکھا جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی پورے صوبے پر بلا شرکت غیرے مسلط ہو گئی۔

ایم کیو ایم کی باقیات ڈمی ہے۔ ان کے اندر قائدانہ صلاحیتوں کا مکمل فقدان ہے۔ قوم انہیں مسترد کر چکی ہے۔ یہ سب فارم 47کے آکسیجن ٹینٹ میں آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ بڑی سیاسی جماعتیں اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے عوام کے مسائل اور دکھ درد کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ سندھ کے شہری علاقوں کو اگر مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور یہاں کے نوجوانوں کو میرٹ پر مواقع دئیے جاتے تو آج کراچی ایشیا کا سب سے بڑا صنعتی شہر بن جائے اور پاکستان کا جی ڈی پی بھی پانچ سالوں میں دوگنا ہوجائے گا۔

کراچی کے صنعت کاروں کے بزنس کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔ انہیں نظر انداز کرکے پاکستان کے ساتھ غداری کی گئی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو کرپشن اور نااہلی کی بنیاد پر برطرف کیا جائے