
اس بار جشن آزادی فاتح کی حیثیت سے منانے جارہے ہیں، اپنی افواج پر فخر ہے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب
منگل 12 اگست 2025 20:00
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج بنگلہ دیش میں پاکستان کا زندہ باد کا نعرہ لگ رہا ہے،کشمیر والوں سے آزادی اور غلامی کا فرق پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آج کہرام ہے کہ ہمارے پاس جہاز اور فوج سب کچھ زیادہ تھا تو ہم کیسے ہار گئے، اربوں ڈالر لیبیا اور شام کے پاس بھی تھے مگر جنگ پیسوں سے نہیں جیتی جاتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجابی ہو، بلوچی ہو یا کشمیری ہو، ہر پاکستانی معرکہ حق میں پاک آرمی ساتھ کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی پراکسی کے ذریعے مظلوم شہریوں کو بسوں سے اتار کر مار رہا ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کئی لوگوں کی قسمت میں بدبختی لکھی جا چکی ہے،ہم نے کسی کو گالی دیئے بغیر جیل کاٹی،آج جو شخص جیل کاٹ رہا ہے وہ مجبوری سے جیل کاٹ رہا ہے اور گالیاں بھی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے قائد کے ساتھ چار ماہ جیل کاٹی اتنا صابر کسی کو نہیں پایا، ہمارے لیڈر آف اپوزیشن نے پاکستان پر حملے کے بعد شادیانے بجائے،ہمارے شہداء کے مجسموں کو توڑنے والے سزا کے بعد اب سیاسی نہیں رہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ سمجھ لیں کہ پاکستان اب مضبوط ہاتھوں میں ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں صفائی ستھرائی اور ہسپتالوں کے نظام میں زمین آسمان کا فرق ہے،پونے دو ارب سے راولپنڈی کے ہسپتال اپ لفٹ ہونے جا رہے ہیں، ہم گالیوں کی بنیاد پر نہیں پرفارمنس کی بنیاد پر آپ کے سامنے بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں آج بیٹیوں کے لئے بہترین تعلیمی اور سفری سہولیات دستیاب ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
-
وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ، کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.