
جشن آزادی معرکہ حق ، سکھر میں 3080 بچوں نے ہیومن فلیگ بنا کر ریکارڈ قائم کیا
بدھ 13 اگست 2025 16:15
(جاری ہے)
فضا "پاکستان زندہ باد" اور "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعروں سے گونج اٹھی۔
بچے جنہوں نے سبز و سفید لباس زیبِ تن کیا تھا، کئی روز کی محنت کے بعد اس عظیم ہیومن فلیگ کی تکمیل کر کے حب الوطنی کا ایک لازوال منظر پیش کیا ۔ تقریب میں ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، کمشنر سکھر ڈویژن عابد قریشی، ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، میونسپل کمشنر علی رضا انصاری، معزز افسران، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ معزز مہمانان نے طلبہ کے عزم، ڈسپلن اور محنت کو سراہا اور اس موقع کو سکھر کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منظر ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے اُس عزمِ مصمم کی یاد دلاتا ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیا اور شہیدِ جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی اُس جرتمند جدوجہد کا عکس ہے جس نے پاکستان کے دفاع اور عوامی حقوق کے لیے تاریخ رقم کی۔ آج یہ بچے، یہی ہماری اصل طاقت اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے عظیم فیلڈ مارشل اور بہادر افواجِ پاکستان کو جنہوں نے حالیہ معرکۂ حق میں دشمن بھارت کو شکستِ فاش دے کر نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ جنرل عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت اور پاک فوج کے جانباز سپاہیوں کی قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، ہم جلد 25,000 طلبہ کا ہیومن فلیگ بنا کر ایک اور ریکارڈ قائم کریں گے اور اس دن کا انتظار ہے جب کشمیر کی آزادی کی خوشخبری پورے پاکستان میں جشن کی لہر دوڑا دے گی ۔ تقریب میں بچوں کے ملی نغموں، حب الوطنی پر مبنی تقاریر اور نعرہ بازی نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ یہ تقریب اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل تھی کہ سکھر کی تاریخ میں پہلی بار اس سطح اور تعداد کا ہیومن فلیگ بنایا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.