نیلم ،کل جماعتی حریت کانفرنس نے پندرہ اگست بھارتی یوم آزادی کے موقع پروادی نیلم میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

بدھ 13 اگست 2025 17:06

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس نے پندرہ اگست بھارتی یوم آزادی کے موقع پر لائن آف کنٹرول وادی نیلم میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ،کنونئیر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی قیادتِ کرینگے ۔ چوہدری تنزیل اقبال رہنماء کل جماعتی حریت کانفرنس کےہمراہ سجاد بٹ و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہو تے اہلیان نیلم سے بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر مظالم کی انتہا کردی ہے کشمیر یوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے شہری آزادیوں پر مکمل پابندی ہے ایسے میں مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے شہریوں کی امیدوں کا مرکز پاکستان سے جڑا ہے پاکستان کشمیر یوں کا آخری سہارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست پاکستان کے یوم آزادی پر کشمیری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے دعا گو ہیں، حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے نیلم ویلی کو اپنا ٹارگٹ بنانے کا اعلان کیا ہے لیکن نیلم کے باسی پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ملکی سرحدوں کے پہرے دار ہیں۔\378