
پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی میں یوم آزادی کی 78 ویں سالگرہ کی تقریب ،سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی کی
جمعرات 14 اگست 2025 17:10
(جاری ہے)
حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں قوم کی طاقت، لچک اور اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے معرکہ حق اور آپریشن بُنیان مرصوص میں کامیابیوں کو تاریخی سنگ میل کے طور پر اجاگر کیا۔
انہوں نے کامیابیوں کو پاکستان کے غیر متزلزل قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا طاقتور مظاہرہ قرار دیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے قومی ترقی میں تعاون اور گزشتہ سال 7.9 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں اہم معاونت کو سراہتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار برقرار رکھیں۔مشن کی آئی ٹی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے قونصلر خدمات کو مزید آسان بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک آن لائن پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ (NICOP) ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو کمیونٹی سکولوں نے 20 سالوں میں پہلی بار "اچھی" درجہ بندی حاصل کی ہے جو تعلیمی بہتری کے لیے اجتماعی کوششوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی کے لیے معیاری اور سستی تعلیم تک رسائی کے فروغ کے لیے مزید پاکستانی نجی سکولوں سے متحدہ عرب امارات میں شاخیں کھولنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے اس سال پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کو بڑے پیمانے پر بے مثال بنانے میں ان کی حمایت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا 10 اگست کو دبئی ایکسپو سٹی میں منعقد ہونے والی تقریب میں تقریباً 60,000 افراد نے شرکت کی جو دنیا میں کہیں بھی منعقد ہونے والا پاکستان کے یوم آزادی کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔تقریبات کے دوران سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی جو منظور کے حسرت نے سفارت خانے کو تحفے میں دیے۔ تقریب میں سکول کے بچوں کی جانب سے قومی گیتوں کی پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس سے حب الوطنی کا جوش و جذبہ دو بالا ہو گیا۔\932مزید قومی خبریں
-
سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی متعلقہ حکام کو ہدایت
-
ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹادی
-
پنجاب حکومت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے‘چوہدری شافع حسین
-
کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے
-
یوم آزادی پربلوچستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سرفرازبگٹی
-
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ کا یوم شجرکاری کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ملک دشمن عناصر ،دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلی ٰ بلوچستان
-
ہماری بہادر افواج کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں،چوہدری شافع حسین
-
مریم نواز شریف کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ
-
درخت زمین کا زیور اور انسانی بقا کے ضامن ہیں، وزیر توانائی سندھ
-
قومی بچتوں کو متحرک کرکے نفع بخش سرمایہ کاری کی جانب منتقل کرنے کے لیے مضبوط کیپٹل مارکیٹوں کا قیام ناگزیر ہے، گورنر سٹیٹ بینک
-
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےپاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کے آغاز سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور براڈبینڈ فراہمی کو بڑھانےکے عزم کو تقویت ملے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.