میری پہچان پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی و معرکہ حق کی خصوصی تقریب

پاکستان کی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔آزادی بڑی نعمت ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان کا خطاب

جمعرات 14 اگست 2025 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)میری پہچان پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی و معرکہ حق کی خصوصی تقریب کراچی پریس کلب پر منعقد ہوئی ۔اس موقع پر قومی پرچوں کی بہار نظر آئی ۔تقریب میں قومی نغموں نے شرکا کا لہو گرما دیا۔فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی میری پہچان پاکستان کے سربراہ و سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔

آزادی بڑی نعمت ہے۔ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امن سے ترقی ہوتی یے۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج و دیگر سیکورٹی ادارے بڑی قربانیاں دے ریے ہیں۔ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔معرکہ حق میں مسلح افواج کی کامیابی نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا ۔

(جاری ہے)

آج عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی وسفارتی حیثیت دنیا تسلیم کررہی ہے۔بھارت تنہا ہوگیا یے۔

ہماری طاقت ور فوج کے سامنے اب بھارت پاکستان پر حملے جرات نہیں کرسکتا ۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پوری مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔میری پہچان پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ریے گی۔آئیے مل کر ہم ملک کو مضبوط کریں۔